19 اکتوبر 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے کہا ہے کہ ایران کےخلاف امریکہ کے نئے الزامات ایرانی عوام پر دباو ڈالنے کا حربہ ہے۔

ابنا: علاء الدین بروجردی نے آج تہران میں فرانس کے نئے سفیر سےملاقات میں ایران کےخلاف امریکہ کے نئے الزامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ بے بنیاد الزامات ملت ایران کے خلاف امریکہ کی پروپگينڈا مہم کا نیا مرحلہ ہے اور امریکہ نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کےبعد سے ہمیشہ اس حربے کو استعمال کیا ہے۔ انہوں نے دہشت گردی اور انسانی حقوق کے بارے میں مغربی ملکوں کی دوغلی پالیسیوں کی مذمت کرتےہوئے کہا کہ ایران دنیا میں سب سے زیادہ دہشتگردی کاشکار بنا ہے اور مغربی ممالک نے ہمیشہ انسانی حقوق کو ہنتھکنڈے کے طور پر استعمال کیا ہے۔ یاد رہے امریکہ نے حال ہی میں ایران پر الزام لگایا ہےکہ ایران واشنگٹن میں سعودی سفیر کو قتل کرنے کے منصوبےمیں ملوث ہے۔ ...........

/169